"مسجد حرام لائبریرى کا قیام شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن سدیس صدر عام امور مسجد حرام ومسجد نبوی کے حکم سے عمل میں آیا، اس کا افتتاح عالی جناب شہزادہ خالد فیصل گورنر خطہ مکہ مکرمہ نے ۲۲ رجب ۱۴۳۴ہجرى بروز سنیچر کیا۔ یہ لائبریرى جنرل نگراں کمیٹى برائے امور مسجد حرام ومسجد نبوى کى خدمات کا ایک حصہ ہے۔ اس لائبریرى میں مختلف شعبہ جات، جیسے عربی زبان، تاریخ، تراجم وسیر اور معارف عامہ میں کتابوں اور جلدوں کا اچھا خاصا مجموعہ ہے۔
لائبریرى کا محل وقوع اور رقبہ:
لائبریرى مسجد حرام کى شاہ فہد توسیع کى دوسرى منزل پر ہے، اس کا رقبہ ۸۰۰ میٹر مربع سے زیادہ ہے۔
پیش کى جانے والى خدمات:
لائبریرى کا مقصد مسجد حرام کے زائرین کے لیے جامع تعلیمى وثقافتى خدمات پیش کرنا ہے، اور اس میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں:
سیلف فوٹو کاپى کى خدمت.
ڈیجیٹل کتابوں کى ورق گردانى.
آڈیو ریکارڈنگ سننا (جیسے: خطبات، دروس اور تلاوت).
کتابوں اور خطبوں کے ڈیجیٹل نسخے.
مطالعہ کے لیے ہال.
معذور افراد کے لیے خاص خدمات.
پوچھ تاچھ کى خدمات.
لائبریرى کے ریکارڈس
لائبریرى میں تقریبا ۳۰،۰۰۰ جلدیں اور تقریبا ۵،۶۰۰ عناوین ہیں۔
لائبریرى ہر ہفتہ ۲،۵۰۰ ،اور ہر مہینہ تقریبا ۱۱،۰۰۰ زائرین کا استقبال کرتى ہے۔
کتب خانہ کا پیغام
مسجد حرام کا کتب خانہ حرمین شریفین کے علمی و دعوتی پیغام کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے اور مسجد حرام کے زائرین کے لیے پیش کی جارہی رہنمائی ، ہدایت اور تعلیم کی خدمات کے نظام کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اس کا افتتاح سربراہان مملکت حفظہم اللہ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ہوا ہے جو اللہ کے مہمانوں کے لیے سب سے ترقی یافتہ خدمات پیش کرنے کے حریص رہتے ہیں۔ جنرل بورڈ برائے اہتمام امور مسجد حرام و مسجد نبوی کے ذمہ داران اس پیغام پر ناز کرتےہیں اور پورے لگن کے ساتھ اسے پورا کرنے کے لیے کام کرتے ہیں ۔