
مسجد نبوی کی لائبریری
مسجد نبوی کی لائبریری کا قیام 1352 ہجری میں اس وقت کے مدینہ منورہ کے مدیر اوقاف جناب عبید مدنی کی تجویز پر عمل میں آیا، اور اس کے پہلے ڈائریکٹر جناب احمد یاسین خیاری تھے۔ لائبریری میں کچھ کتابیں ایسی ہیں جو اس کے قیام سے پہلے کی ہیں، جیسے مکتبہ شیخ محمد العزیز الوزیر، جسے سنہ 1320 ہجری میں وقف کیا گیا۔ ذرائع اشارہ کرتے ہیں کہ اس سے لمبا عرصہ پہلے لائبریری تھی، یہ بتایا جاتا ہے کہ مسجد نبوی میں کتابوں کے ذخیرے رمضان سنہ 886 ہجری کی آگ زنی میں جل گئے تھے، جن میں کئی نفیس کتابیں اور مصاحف تھے۔
لائبریری فی الحال مسجد نبوی شریف کے اندر واقع ہے، جو زائرین کے لیے کھلی رہتی ہے، تاکہ وہ اس کی متنوع خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں۔
لائبریری کے شعبہ جات
1. مطالعہ ہال
-
کچھ ہال مردوں، عورتوں اور بچوں کے لیے مختص ہیں۔
2. قلمی نسخوں کا شعبہ
-
پہلی سعودی توسیع کے آخر میں باب عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی دوسری منزل پر واقع ہے۔
3. صوتی لائبریری کا شعبہ
-
یہ دروس، خطبات اور نمازوں کے ریکارڈ کے لیے مختص ہے اور دروازہ نمبر (17) کے پاس ہے۔
4. تکنیکی شعبہ
-
یہ مخطوطات کی تجلید، ترمیم اور سینیٹائزیشن کے لیے مختص ہے اور شاہ فہد بن عبدالعزیز کی توسیع میں دروازہ نمبر (22) کے پاس ہے۔
5. فہرست سازی، درجہ بندی، فراہمی، میگزین اور گودام کے شعبے
-
یہ دروازہ نمبر (22) کے پاس واقع ہیں۔
6. نادر کتابوں کا شعبہ
-
اس میں قدیم طبعات یا ممتاز نقوش و اشکال والی کتابوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔
7. ڈیجیٹل لائبریری
-
یہ دروازہ نمبر (12) کے پاس ہے اور ڈیجیٹل تحقیق کی خدمات فراہم کرتی ہے۔
8. دیگر شعبہ جات
-
جو تحقیق و ترجمہ، امن و سیکورٹی، عطیہ، تبادلہ اور اعارہ پر مشتمل ہیں۔
لائبریری کا پیغام
مسجد نبوی کی لائبریری کا مقصد اسلامی سرمائے کی حفاظت اور معرفت کے فروغ سمیت ایک ممتاز علمی ماحول مہیا کرنا ہے جو مسجد نبوی شریف کے زائرین کی ضرورتوں کو پورا کر سکے۔