روضہ شریفہ کی زیارت کے آداب

82

روضہ شریفہ کی زیارت کے آداب

 ویڈیو کا تحریری نسخہ

زیارت کرنے والے میرے بھائی!

جب آپ مسجد نبوی کی زیارت کریں تو مستحب ہے کہ آپ نبی ﷺ اور آپ کے دونوں صحابہ رضی اللہ عنہما کی قبروں پر جائیں جس کے لئے السّلام گیٹ نمبر 1 کے متعین راستوں کے ذریعے پہونچا جا سکتا ہے۔

نبی ﷺ کی قبر کے سامنے باادب کھڑے ہوں، آواز پست رکھیں اور یوں کہیں:

السلام علیک یا نبی الله ورحمة الله وبرکاته

پھر تھوڑا دائیں طرف جائیں اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو یوں سلام کریں:

السلام علیک یا أبا بكر الصديق ورحمة الله وبرکاته، السلام علیک یا خلیفة رسول الله ﷺ وثانيه في الغار، جزاك الله عنا وعن الإسلام والمسلمين خير الجزاء۔

پھر تھوڑا دائیں طرف بڑھیں اور عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کو یوں سلام کریں:

السلام علیک یا عمر الفاروق ورحمة الله وبرکاته، السلام علیک یا ثاني الخلفاء الراشدين، جزاك الله عنا وعن الإسلام والمسلمين خير الجزاء۔

زیارت کرنے والے میرے بھائی! آپ کو چاہئے کہ مسجد نبوی کی عظمت اور اس کی حرمت کا احساس رکھیں، اس کے اندر خاموشی اور سکون کو ملحوظ رکھیں، زیارت کے آداب اپنائیں، اور ان باتوں کا خاص خیال رکھیں:

اپنے نمازی بھائیوں کو دھکے نہ دیں

آواز بلند نہ کریں

دیواروں کو چھو کر اس سے تبرک حاصل نہ کریں

منتظمین کی ہدایات غور سے سنیں۔

زیارت کرنے والے میرے بھائی! مملکتِ سعودی عرب بطور مہمان عزیز آپ کا استقبال کرتی ہے، ہمیں آپ کی خدمت کر کے خوشی ہوتی ہے، اور ہم آپ کی راحت وضیافت کے لیے اعلیٰ ترین خدمات پیش کرنے کے خواہاں ہیں۔

 

 

سائٹ کا مواد آخری تازہ کاری 10/08/2025 - 3:58 م سعودی عرب کا وقت

کیا یہ صفحہ آپ کے لیے مفید تھا؟

100% صارفین نے ہاں کہا اور تبصروں کی تعداد 0