مسجد نبوى لائبریرى:
مسجد نبوی لائبریرى کا قیام اس وقت کے مدینہ منورہ کے مدیر اوقاف جناب عبید مدنى کى تجویز پر عمل میں آیا، اس کے پہلے ڈائریکٹر جناب احمد یاسین خیارى تھے۔
لائبریرى میں کچھ کتابیں ایسى ہیں جو اس کے قیام سے پہلى کى ہیں،جیسےمکتبہ شیخ وزیر محمد العزیز، جسے سنہ ۱۳۲۰ہجرى میں وقف کیا گیا، ذرائع اشارہ کرتے ہیں کہ اس سے لمبا عرصہ پہلے لائبریرى تھى، یہ بتایا جاتا ہے کہ مسجد نبوى میں کتابوں کے ذخیرے رمضان سنہ ۸۸۶ہجرى کى آگ زنى میں جل گئے تھے ، جن میں کئى نفیس کتابیں اور مصاحف تھے۔
لائبریرى فی الحال مسجد نبوى شریف کے اندر واقع ہے، جو زائرین کے لیے کھلى رہتى ہے، تاکہ وہ اس کى متنوع خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں۔
لائبریرى کى اقسام:
1. -مطالعہ ہال:
-
کچھ ہال مردوں، عورتوں اور بچوں کے لیے خاص ہیں۔
2. قلمى نسخوں کا شعبہ:
-
پہلى سعودى توسیع کے آخر میں باب عثمان بن عفان رضى اللہ عنہ کى دوسرى منزل پر واقع ہے۔
3. صوتى لائبریری کا شعبہ:
-
یہ دروس، خطبات اور نمازوں کے ریکارڈ کے لیے خاص ہے اور دروازہ نمبر (۱۷) کے پاس ہے۔
4. ٹیکنکل شعبہ:
-
یہ مخطوطات کى تجلید، ترمیم اور سینیٹائز کے لیے خاص ہے اور شاہ فہد بن عبد العزیز کى توسیع میں دروازہ نمبر (۲۲) کے پاس ہے۔
5.فہرست سازى، درجہ بندى، فراہمى، میگزین اور گودام کے شعبے:
-
یہ دروازہ نمبر (۲۲)کے پاس ہے۔
6. نادر کتابوں کا شعبہ:
-
جس میں قدیم طبعات یاممتاز نقوش واشکال والى کتابوں کى دیکھ بھال کى جاتى ہے۔
7. ڈیجیٹل لائبریرى:
-
یہ دروازہ نمبر (۱۲) کے پاس ہے اور ڈیجیٹل تحقیق کى خدمات فراہم کرتى ہے۔
8.- دیگر شعبہ جات،
-
جو تحقیق وترجمہ، امن وسکیورٹى، عطیہ، تبادلہ اور اعارہ پر مشتمل ہیں۔
لائبریرى کا پیغام:
مسجد نبوى کى لائبریرى کا مقصد اسلامى سرمایے کى حفاظت اورمعرفت کے فروغ سمیت ایسا علمى ممتاز ماحول مہیا کرنا ہے جو جو مسجد نبوى شریف کے زائرین کى ضرورتوں کو پورا کرسکے۔