مسجد نبوی میں کولنگ اور ایئر کنڈیشننگ کا نظام

 

مسجد نبوی میں کولنگ اور ایئر کنڈیشننگ کا نظام 

 

مسجدنبوی میں ایئر کنڈیشننگ کا نظام دنیا کے سب سے بڑے نظاموں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے ، یہ اعلا ترین معیار ڈائزائن کیا گيا ہے تاکہ مسجد نبوی شریف کے زائرین کی ضرورتیں پوری ہوں ۔ یہ ترقی یافتہ  انجینئيرنگ سسٹم رحمن کے مہمانوں کو انتہائی درجے کی راحت پہنچانے کی مملکت سعودی عرب کی خواہش کا عکاس ہے جس سے اللہ کے مہمان راحت بخش اور سکون پرور ماحول میں اپنی عبادتیں انجام دے پاتے ہیں ۔

کولنگ کی ٹکنالوجی

ٹھنڈا پانی استعمال کرنا اور اسے ہیٹ ایکسچینج یونٹس میں درست اور خود کار طریقے سے  تقسیم کرنا۔

ہوا صاف کرنے کے متعدد مراحل سے لیس 101 ایئر ہینڈلنگ اور ڈسٹری بیوشن یونٹس ہیں۔

اسٹیشن

کولنگ کا مرکزی اسٹیشن مسجد نبوی شریف سے 7 کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہے ۔

کولنگ کا طریقہ

پانی کو 4 ° C پر ٹھنڈا کیا جاتا ہے ۔

ستونوں سے منسلک پائپوں کے راستے سے ہوائے مدفوعہ کا استعمال کرکے مسجد نبوی کی کولنگ کی جاتی ہے ۔

کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال شدہ پانی کو  علاحدہ  پائپوں کے ذریعے مرکزی پلانٹ میں واپس کیا جاتا ہے۔

سسٹم نمبرز:

کولر کی تعداد: کل چھ کولر ہیں

کل صلاحیت :  20،400  ریفریجریشن ٹن

اسٹیشن کا کل رقبہ: 70,000 مربع میٹر۔

مسجد نبوی کی ایئر کنڈیشننگ کا نظام ظاہر کرتا ہے کہ مملکت سعودی عرب اللہ کے مہانوں کے لیے سب سے افضل خدمات پیش کرنے کی کتنی پابند ی کرتی ہے ۔ اس اعلا ٹکنالوجی کے ہونے سے نمازی اور حجاج  موافق ماحول میں اطمینان وسکون کے ساتھ اپنی عبادتیں ادا کرتے ہیں جس سے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں مملکت کے قائدانہ کردار کا پتہ چلتا ہے ۔