مسجد الحرام کا صوتی نظام

 

مسجد الحرام کا صوتی نظام

 

مسجد الحرام کا صوتی نظام صرف آواز کی منتقلی کا ذریعہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک مکمل تنظیم اور مسلسل کوششوں کی مثال ہے، جو ضیوف الرحمن کی راحت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ اذان اور نماز کی آواز ایک جدید اور اعلیٰ معیار  نیز نہایت منفرد نظام کے ذریعے ہر کونے تک واضح طور پر پہنچتی ہے۔ ہر مقام پر کنٹرول روم درست طریقے سے کام کرتا ہے تاکہ صوتی نظام میں واقع کسی بھی قسم کے خلل کو فوری طور پر روکا جا سکے۔

مسجد الحرام کا صوتی نظام دنیا کے سب سے بڑے اور عظیم ترین صوتی نظاموں میں سے ایک ہے، جہاں مساجد کے مختلف حصوں، صحنوں، اور اس کے ارد گرد کی سڑکوں پر موجود اسپیکرز ایک جدید اور ایڈوانس نظام کے ذریعے اذان اور نماز کی آواز کو خانہ کعبہ کے مختلف مقامات میں پھیلاتے ہیں۔ 

نمبروں میں صوتى نظام

  • مسجد حرام میں صوتى کوریج کا رقبہ: ۶۵۰،۰۰۰م۲

  • تینوں توسیعات اور صحنوں میں لگے مائک: ۸،۰۰۰

  • چوبیس گھنٹے کام کرنے والے انجینیر اور ٹیکنشین: ۱۲۰

  • ائمہ ، مؤذنین اور خطبا کى آواز اور دروس کو منتقل اور ریکارڈ کرنے والے مائکروفون: ۱۰۰

  • مسجد حرام کے مختلف حصوں میں ساؤنڈ کنٹرولر سسٹم: ۲۱

اصلاح ومرمت اور معیار کى ضمانت:

صوتى نظام  کے معیار کى ضمانت کے لیے مسلسل  اصلاح ومرمت اور یومیہ پروگرام کى ضرورت ہوتى ہے، اس بنا پر ہر نماز کے بعد انجینیروں اور ٹیکنشینوں کے ذریعہ  کمروں کى نگرانى اور جانچ ہوتى ہے اور مکبریہ میں حساس مائکروفونز کى سلامتى کو یقینى بنایا جاتا ہے۔ یہ مائکروفونز ائمہ اور مؤذنین کى آوازوں کو صوتى توازن  کے مطابق  کھینچتے ہیں اور معیار کى ضمانت کو برقرار رکھنے کے لیے روزانہ اس پر عمل  ہوتا ہے۔

اورکسى خرابی کے پیدا ہونے کى صورت میں آواز کے تسلسل کو یقینى بنانے  کے لیے  کچھ آٹو میٹک احتیاطى مائکروفونز  چالو رکھے گئے ہیں۔

براہ راست نشر کے نظام:

نظام سے براہ راست نشر کے نظام کى ہم آہنگى کى وجہ سے  نمازوں اور خطبوں کو اعلا معیار پر ذرائع ابلاغ ، ریڈیو اور ٹیلى ویزن کے ذریعہ نشر کیا جاتا ہے،  جس سے میانہ روى اور اعتدال کو تقویت پہنجانے اور عالم میں روادارى اور امن کے اقدار پھیلانے میں حرمین شریفین کے پیغام  کى اشاعت کو تقویت پہنچتى ہے۔

زائرین کے صوتى تجربہ کو فروغ دینا:

کمیٹى اپنے صوتى نظام کے ذریعہ  صوتى تجربہ  کو یوں فروغ دینے کى  کوشش کرتى ہے کہ اس سے نمازیوں اور عمرہ وزیارت کرنے والوں کے لیے ایک ایسا ایمانى سفر مہیا  ہوتا ہے، جو خشوع، غور وفکر اور مقام کے تقدس  کے احساس سے پر ہو، زائرین  خاموشى  اختیار کرکے ، نمازیوں  میں تشویش پیدا نہ کرکے اور تقدس کا احترام کرکے تجربہ کوفروغ دے سکتے ہیں۔