مسجد الحرام کے قالین

 

مسجد الحرام کے قالین

 

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کے لیے جنرل کمیٹی مسلسل کوششیں کر رہی ہے تاکہ مسجد الحرام کے قالین کی صفائی اور کوالٹی کو برقرار رکھا جائے۔ قالین مہمانانِ رحمان کے تجربے کا حصہ ہے، کیونکہ مسجد الحرام کے 35,000 سے زائد سبز قالین 30 مختلف مقامات پر بچھائے جاتے ہیں، جن کی تعداد جمعہ کے دن اور خاص مواقع پر بڑھائی جاتی ہے، یہ نمازیوں اور معتمرین کے لیے وسیع اور آرام دہ جگہ فراہم کرتے ہیں۔

مسجد الحرام کے قالین کی دیکھ بھال ایک منظم پروگرام کے تحت کی جاتی ہے، جس میں صفائی اور جراثیم کشی (سینیٹائز) شامل ہے۔ یہ عمل جدید اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔ دبکھ بھال کا کام صرف صفائی ستھرائی تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ قالین کو وقتاً فوقتاً مکمل طور پر تبدیل بھی کیا جاتا ہے تاکہ نمازیوں کو مکمل آرام فراہم کیا جا سکے اور ہر وقت اعلیٰ معیار کی صفائی برقرار رکھی جا سکے۔

مسجد الحرام کے ہر قالین کو دوبارہ نماز کے مقامات پر رکھنے سے پہلے مکمل معائنہ کیا جاتا ہے، تاکہ اس میں کسی قسم کی خرابی یا نقص نہ ہو جو اس کے معیار پر اثر انداز ہو۔ اس معائنے میں چھوٹی سے چھوٹی تفصیلات جیسے رنگ، کپڑا، اور کناروں کا باریکی سے جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ قالین بہترین حالت میں رہے۔ اسی کے ساتھ اللہ کے مہمانانِ کی آگاہی کہ قالین کو اس کے مخصوص مقصد کے لیے استعمال کریں، اس کی کوالٹی کو ممکنہ طویل مدت تک برقرار رکھنے، اور عبادات کے دوران انہیں آرام فراہم کرنے کا ضامن ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کے لیے جنرل کمیٹی حرمین شریفین سے متعلق خدمات کو مسلسل بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے، تاکہ ان کے زائرین کو ایک مکمل تجربہ فراہم کیا جا سکے جو آرام اور سہولت سے بھرپور ہو، ساتھ ہی کمیٹی اپنی تمام کارکردگی میں معیار اور پائیداری پر توجہ مرکوز رکھتی ہے۔