مسجد نبوی میں سن رسیدہ بزرگوں اور معذورافراد کی خدمتیں :
مسجد نبوى کے امور کى نگراں ایجنسى کے تحت معذوروں کى خدمت کا ادارہ عمومى معذوروں کے لیے استثنائى اور جامع خدمات پیش کرنے کى کوشش کرتا ہے، جس سے مسجد نبوى میں اس صنف کى خدمت اور اس کى ضرورتوں کى تکمیل کے تئیں مملکت کے حرص کى عکاسى ہوتى ہے۔
ادارہ کى طرف سے انجام پانے والى نمایاں ترین کوششیں اور پروگرام درج ذیل ہیں:
تیار شدہ نماز کى جگہیں:
نماز کى جگہوں کى تعداد: ۱۰ نماز کى جگہیں تیار کى گئى ہیں، جو مسجد کے تمام اطراف میں پھیلى ہوئى ہیں۔
-۳نماز جگہیں شمالى توسیع میں
-۳ نماز کى جگہیں مغربى توسیع میں
- ۳ نماز جگہیں مشرقى توسیع میں
-ایک کمرہ گونگے بہرے لوگوں کے لیے
مسجد کى مغربى چھت پر ایک کمرہ خاص کیا گیا ہے، جس میں ۱۰۰ افراد سما سکتے ہیں، وہ وہاں نماز پڑھ سکتے ہیں اور اشارتى زبان میں خطبہ جمعہ سمجھ سکتے ہیں۔
میدانى خدمات:
-
خاص پارکنگ: ایجنسى کى عمارت میں خاص کار پاکنگ مہیا کى گئى ہے، تاکہ معذور افراد آسانى سے پہنچ سکیں۔
-
مفت وہیل چیئر: ۲۵۰۰ مفت وہیل چیئر فراہم کى گئى ہیں، جنہیں دروازہ نمبر (۷) میں ادارہ ابواب کے دفتر سے تقسیم کیا جاتا ہے۔
تیار شدہ سہولیات:
-
الیکٹرک لفٹ: معذور افراد کو چھت تک پہنچانے کے لیے مشرقى اور مغربى طرف (دروازہ ۹ اور دروازہ ۳۳) میں دو نئى الیکٹرک لفٹ لگائى گئى ہے۔
-
ڈھلان والے راستے:وہیل چیئر کو آسانى سے چلانے کے لیے مسجد کے دروازوں کے قریب ڈھلان والے راستے ڈیزائن کیے گیے ہیں۔
-
بیت الخلاء: تمام عمومى استعمال کى جگہوں میں بزرگوں اور معذوروں کے لیے خاص بیت الخلا تیار کیا گیا ہے۔ بچوں کى دیکھ ریکھ کو آسان بنانے کے لیے زنانہ بیت الخلا میں نئے شیلف لگائے گئے ہیں۔