مسجد نبوى میں مشہور ستون

 

مسجد نبوى میں مشہور ستون

"مسجد نبوى شریف کے ستونوں کو نبی صلى اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ  کى یادگاروں  کى حامل نمایاں نشانى  سمجھا جاتا ہے، جہاں مقام کى روحانیت جلوہ  گر ہوتى ہے، یہ ستون مسجد نبوى کے قبلہ رخى حصے میں واقع ہیں  اور ان میں سے ہر ایک ستون کا خاص مقام اور گہرا معنى ہے۔

سب سے نمایاں ستون، ان کے  محل وقوع اور قصے:

1.ستون مخلق (نبی صلى اللہ علیہ وسلم کى جائے نماز کى نشانى)

  • محل وقوع: قبلہ کى طرف محرام نبوى شریف کے سامنے۔

  • قصہ: اسے مخلقہ  اس کى  عطر بیزى اور خوشبو کى وجہ سے کہا جاتا ہے، نبی صلى اللہ علیہ وسلم اس کے پاس قبلہ بدلنے کے بعد فرض نماز پڑھا کرتے تھے اورصحابہ اس جگہ نماز پڑھنے  کى کوشش کرتے تھے۔

2.قرعہ ستون (ستون عائشہ)

  • محل وقع: منبر، قبر اور قبلہ کى طرف سے تیسرا ستون۔

  • قصہ: نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے  اس کے محل وقوع کى طرف اشارہ کیا ہے، وہاں قریشى مہاجرین  اکٹھا ہوتے تھے، اسے قرعہ اسے لیے کہا جاتا ہے کہ لوگ  قرعہ  اندازى کے ذریعہ وہاں  نماز پڑھتے تھے۔

3.  ستون توبہ (ستون ابى لبابہ)

  • محل وقوع: منبر کى طرف سے چوتھا، قبر کى طرف سے دوسرا اور قبلہ کى طرف سے تیسرا ستون ہے۔

  • قصہ: یہاں ابو لبابہ رضی اللہ عنہ نے اللہ اور اس کے رسول صلى اللہ علیہ وسلم کے خیانت سرزد ہونے کے بعد توبہ کے لیے خود کو ستون کے تنے سے باندھ دیا تھا، اس کے پاس  ان کى قبولیت توبہ نازل ہوئى، اس لیے وہ مغفرت کى علامت بن گیا۔

4-ستونہ چارپائى:

  • محل وقوع: ستون توبہ سے مشرق میں اور روضہ شریفہ کى کھڑکى کے قریب۔

  • قصہ: نبی صلى اللہ علیہ وسلم اس کے پاس اعتکاف کیا کرتے تھے اور وہاں آپ کے  سونے اور آرام کے لیے کھجور کى ٹہنى کى چارپائى اور تکلیہ لگایا جاتا۔

۵-ستون محرس (پہدارى کا ستون):

  • محل وقوع: ستون چارپائى کے پیچھے اور اس خوخہ کے مقابل، جہاں سے   نبی صلى اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے نکلتے تھے۔

  • قصہ: یہ اس نام اس کے لیے مشہور ہے کہ على بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اس کے پاس نبی صلى اللہ علیہ وسلم کا پہرا دینے کے لیے بیٹھتے تھے۔

 6-ستون وفد:

  • محل وقوع:  شمال کى طرف سے ستون محرس کے پیچھے۔

  • قصہ: یہاں نبی صلى اللہ علیہ وسلم اپنے پاس آنے والے وفود کا استقبال کیا کرتے تھے، یہ جگہ  مجلس قلادہ سے بھى معروف تھى، یہاں بزرگ صحابہ کرام بیٹھتے تھے۔

۷-قبر کے مربع (چوکور ) کا ستون:

  • محل وقوع: مغربی طرف  اس  دیوار کے اندر ہے جو حجرہ نبویہ شریفہ کو گھیرے ہوئى ہے۔

  • قصہ: یہ مقام جبریل سے بھى معروف ہے، اس  کے پڑوس میں فاطمہ بنت نبی صلى اللہ علیہ وسلم کےگھر کا دروازہ تھا۔

۸-ستون تہجد:

  • محل وقوع: فاطمہ بنت نبی صلى اللہ علیہ وسلم  کے گھر کے پیچھے، شمالى طرف اور چھوٹى محراب کے پاس۔

  • قصہ:  یہ رات میں  نبی صلى اللہ علیہ وسلم کے نماز پڑھنے کى جگہ تھى، کچھ حدیثوں میں اس کے پاس نماز پڑھنے کى فضیلت کى طرف اشارہ کیا گیا ہے، کیوں کہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم یہاں تہجد پڑھنے کى کوشش کیا کرتے تھے۔

مقامات کى روحانیت:

یہ مقامات محض جگہیں نہیں ہیں، بلکہ یہ روشن مینارے، جو نبی صلى اللہ علیہ وسلم کى زندگى اور آپ کى دعوت وعبادت  کى داستانیں بیان کرتے ہیں، ان  مقامات کى زیارت  روحانیت کا احساس کرنے اور آپ صلى اللہ علیہ وسلم کى سیرت کى اقتدا کرنے کا  ایک موقع ہے۔