سن رسیدہ بزرگوں اور معذور افراد کی خدمتیں

 

سن رسیدہ بزرگوں اور معذور افراد کی خدمتیں

جنرل بورڈ  برائے اہتمام امور مسجد حرام و مسجد نبوی  مسجدحرام میں معذور افراد کےلیے ایسے مہیا کیے گئے  مقامات  پر معاون خدمتيں پیش کرتا ہے  جو ان کی ضرورتوں کے مطابق ہیں تاکہ ان کے لیے عبادت کی ادائے گی آسان ہو ۔ اس لیے کہ مسجد حرام دنیا کے تمام اطراف کے مسلمانوں کا قبلہ ہے اور یہاں  زائرین مختلف طبی کیفیات میں آتے ہيں اسی لیے بورڈ کوشش کرتا ہے کہ مقامات کو ان کے لیے تیار رکھا جائے تاکہ ان کی ضرورتیں پوری ہوں اور پوری آسانی اور سہولت سے ان کی عبادتیں ادا ہوں ۔

پیش کی جارہی نمایاں ترین خدمتیں :

معاون ذرائع سےتیار نماز گاہیں :

مسجد حرام کے اندر معذور افراد کے لیے نماز گاہیں تیار کی گئی ہیں جو ان آلات و وسائل سے لیس ہیں جو ان کےلیے ان کےفرائض کی ادائے گی کوآسان بناتے ہيں ۔ صدر دروازوں کے قریب نماز گاہیں مخصوص کی گئی ہیں تاکہ وہ آسانی سے پہنچ سکیں ، ہر نماز سے پہلے اور نماز کے بعد ان نمازگاہوں کو صاف کیا جاتاہے ، سینیٹائزکیا جاتا ہے اور اس پر توجہ صرف کی جاتی ہے ۔

مردوں کے لیے مخصوص نماز گاہیں :

  • شاہ فہد توسیع – پہلی منزل ، گیٹ نمبر 91 کے سامنے

  • شاہ فہد توسیع – پہلی منزل ، شبیکہ پل کے سامنے ، گیٹ نمبر 68

  • گراؤنڈ فلور شبیکہ سيڑھیوں کے بغل میں گیٹ نمبر 68

خواتین کے لیے مخصوص نماز کی جگہیں :

  • شاہ فہد توسیع – گيٹ نمبر 88 ، گراؤنڈ فلور

  • شاہ فہد توسیع – گيٹ نمبر 65 پہلی منزل ، شبیکہ

  • نماز  کی جگہ: 15جو مطاف کی صحن پر جھانکتی ہے

  • نماز  کی جگہ: جنوبی صحن ( اجیاد پل )

  • نماز  کی جگہ: مغربی صحن ( شبیکہ)

  • نماز  کی جگہ: مشرقی صحن

معاون ساز وسامان

  • کمزور سماعت والوں کے لیے ایر فونز،  نماز، خطبوں اور دروس کے دوران ان کا استعمال کرنے کے لیے۔

  • تیمم کے ساز وسامان

  • بزرگوں کے لیے ریڈر قلم سے لیس مصحف

  • بریل زبان میں مصحف

  • نابیناؤں کے لیے خاص چھڑى

  • خطبوں، دروس اور ذکر کے حلقوں کے دوران اشارتى زبان میں ترجمہ کے لیے قابل مرد وخواتین مترجمین

وہیل چیئر داخل ہونے کے راستے:

مسجد حرام میں داخل ہونے ہونے کے لیے ہاتھوں سے چلنے والى وہیل چیئر کے لیے کچھ مرکزى راستے خاص کیے گیے ہیں، جیسے:

  • مطاف کى پہلى منزل  جانے کے لیے مغربی صحن میں اجیاد پل

  • دروازہ (۶۴) کے قرب میں شبیکہ پل

  • مشرقى صحنوں سے مروہ پہنچنے کا راستہ

  • نقل وحرکت کو آسان بنانے کے لیے رہنما علامتوں اور نشانوں کے ساتھ کئى تیار الیکٹرک سیڑھیاں اور لفٹ موجود ہیں،نیز خاص نماز گاہوں کے لیے مخصوص راستے  ہیں

وہیل چیئر کے لیےڈھلانوں کے ساتھ  دروازے:

بینائى اور جسمانى طور پر معذور لوگوں کے داخل اور باہر ہونے کے لیے ڈھلانوں سے لیس آٹھ دروازے تیار کیے گئے، ساتھ ہى بریل زبان میں واضح رہنما نشانیاں بھى  ہیں، وہ دروازے درج ذیل ہیں:

(۶۸- ۷۴- ۷۹- ۸۴- ۸۹- ۹۰- ۹۳)

اسى طرح کچھ خاص پل بھى تیار کیے گئے ہیں، جیسے:

اجیاد پل، شبیکہ پل، مروہ پل، ارقم پل، تاکہ مسجد حرام کے اندر آنا جانا آسان ہو۔

کمیٹى  معذور اور بزرگ زائرین  کے پرامن اور آرام دن ماحول فراہم کرنے  کے لیے مسلسل کوشش کرر ہى ہے، تاکہ ہر طرح کى آسانى واطمینان سے اپنى عبادات ادا کر سکیں۔