مسجد نبوی میں چھتریاں اور متحرک گنبد
مسجد نبوی کے صحنوں میں، جہاں دل روحانیت اور سکون سے دھڑکتے ہیں، دیو ہیکل شامیانے اپنے شاندار حسن سے مزین ہیں، جو انسانی تخلیقی صلاحیتوں کی کہانی بیان کرتے ہیں جو خدا کے مہمانوں کی دیکھ بھال کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ چھتریاں صرف تعمیراتی ڈھانچے نہیں ہیں، بلکہ یہ ایک مربوط نظام ہیں، جو کہ مسجد نبوی میں نمازیوں اور زائرین کو راحت و تحفظ فراہم کرتی ہیں۔
جگہ کی روحانیت کے ساتھ بہترین ڈیزائن
مسجد نبوی کے احاطے کو ہر طرف سے سایہ دینے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ 250 موبائل چھتریاں مختص کی گئی ہیں ۔ چھتریوں کو دو مختلف اونچائیوں میں ڈیزائن کیا گیا ہے، ایک دوسرے سے اوپر اٹھ کر ایک باہم مربوط نظام بناتی ہیں جو اس جگہ کے ارد گرد موجود روحانیت سے ہم آہنگ ہوتی ہیں۔ بند ہونے پر، چھتریاں 21.7 میٹر کی اونچائی تک پہنچ جاتی ہیں، جو انہیں ایک ہم آہنگ شکل دیتی ہے جو ہندسی خوبصورتی اور تعمیراتی جدت کی عکاسی کرتی ہے۔
جدید ٹیکنالوجى سے بنى چھتریاں
ہر چھترى کا رقبہ ۲۵،۵× ۲۵،۵ میٹر ہے، اور وزن تقریبا ۴۰ ٹن ہے، اسے قدرتى عوامل جیسے آندھى اور بارش سے لڑنے والے مادے سے بنایا گیا ہے، اس کے پنکھ کاربن فائبر پر مشتمل ہیں اور دلکش موزیک نقش ونگار سے آراستہ ہیں، چھتریاں خودکار نظام پر عمل کرتى ہیں، انہیں سورج کے طلوع ہونے کے ساتھ کھولا اور سورج کے غروب کے وقت بند کیا جاتا ہے، جس سے نمازیوں کو دن میں سایہ ملتا ہے اور بوقت ضرورت بارش سے بچاؤ۔
توجہ اور آرام کے اثرات
چھتریاں ۴۳۶ پھوارے والے پنکھوں سے لیس ہیں، تاکہ گرمى کے اوقات میں آب وہوا کو ملائم رکھا جا سکے، ہر پنکھے میں ۱۶ سوراخ ہیں، جن سے پانى چھڑکائے جاتے ہیں، ہوا اور پھوارے کے معیار کو یقینى بنانے کے لیے پانى کى جانچ اور صفائى ہوتى رہتى ہے، جس سے ایک پرسکون تازگى بھرا ماحول پیدا ہوتا ہے، خصوصا موسم گرماں کے دنوں میں، اسى طرح ایک ہزار سے زائد روشنى کى اکائیاں شامل کى گئى ہیں، جن سے اس خوبصورتى کے ساتھ صحن روشن رہتے ہیں کہ اس سے سکون پیدا ہوتا ہے اور جگہ کى رونق اور روحانیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
نمازیوں اور زائرین کى خدمت
ان چھتریوں میں بیک وقت ۲۲۸،۰۰۰ سے زائد نمازی سما سکتے ہیں، جس سے مسجد نبوى کے صحن ایک پرسکون روحانى باغ میں بدل جاتے ہیں، جس میں نمازیوں کو اپنى عبادات کى ادائیگى میں مدد ملتى ہے، چھتریوں کو چلانے کے لیے ایک مرکزى کنٹرول روم خاص کیا گیا ہے، تاکہ یقینى طور پر زائرین کى ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے صلاحیت اور باریکى کے ساتھ انہیں چلایا جاسکے۔
متحرک گنبد
متحرک گنبدوں کى تعداد ۲۷ ہے، ایک گنبد کا وزن ۸۰ ٹن ہے، جسے چوکور شکل کى تنصیب اٹھائے رکھتى ہے، اس کے اطراف کى لمبائى ۱۸ میٹر ہے، گنبد لوہے کى پٹریوں پر خود بخود حرکت کرتے ہیں۔
گنبدوں کى بیرونى شکل کو جو چیز ممتاز کرتى ہے، وہ یہ ہے کہ ان پر موزیک کى مسدس شکل میں ہلکے خاکسترى رنگ والے چھوٹے سیرامیک کے ٹکڑے لگائے گئے ہیں، جن پر فیروزى ہندسى نقوش بنائے گئے ہیں اور ان کے اندرونى حصوں پر ٹھوس دیودار لکڑى کے پرتوں کے ٹکڑے لگائے ہیں، جو خاص گوند سے چپکائے گیے ہیں اور باریک ہندسى شکلوں اور نیلے فیروز کے ٹکڑوں سے سجائے گئے ہیں۔
دن کے مختلف اوقات میں گنبد آٹو میٹک کھولے جاتے ہیں، تاکہ مسجد کے اندر ہوا کى تجدید ہو، کھولنے یا بند کرنے میں صرف ایک منٹ لگتا ہے۔
مقدس مقامات کى دیکھ بھال کے وژن کو عملى جامہ پہنانا:
مسجد نبوى کے صحنوں کو سایہ دار کرنے کا منصوبہ اس بڑى توجہ کى علامت بنا ہوا ہے جو مملکت سعودى عرب رحمن کے مہمانوں پر مبذول کرتى ہے، جس میں جدید ڈیزائننگ اور اعلا معیارات کى آمیزش ہے، منصوبہ ہندسى خوبصورتى اور گہرى روحانیت کى عکاسى کرتا ہے اور مسجد نبوى کے صحنوں پر ایک منفرد چھاپ چھوڑتا ہے۔