عزت مآب صدر مجلس انتظامیہ کا پیغام
اللہ تعالى نے حرمین شریفین کو اپنى کتاب کریم اور اپنے نبی صلى اللہ علیہ وسلم کى زبانى فضلیت بخشى ہے، انہیں امن وامان اور برکت وحرمت عطا کى ہے اور ان دونوں کى خدمت، تعمیر، دیکھ بھال اور ان میں نماز پڑھنے کى فضیلت بیان کى ہے۔ ان دونوں مسجدوں کو نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے بنایا ہے۔
حرمین شریفین کى اسلامى عہدوں میں خدمت ہوتى رہى ہے اورجب سے مملکت سعودى عرب بانى ملک شاہ عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود کے ہاتھوں متحد ہوئى ہے، حرمین شریفین کو ان کى طرف سے اور ان کے فرزندوں کى طرف سے زبردست دیکھ بھال اور توجہ حاصل رہى ہے، جس کا سلسلہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعودحفظہ اللہ اور ان کے ولی عہد امین وزیر اعظم صاحب السمو الملکى شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ کى قیادت میں بھى جارى ہے، جنہوں نے تمام وسائل اور انفراسٹرکچر کو تیار کیا اور حرمین شریفین اور ان کے زائرین کى خدمت کے لیے بڑے بڑے منصوبے شروع کیے اورمملکت سعودى عرب نے اپنے وزن ۲۰۳۰ کى ترجیحات میں جن مقاصد کو نمایاں کیا ہے، وہ ہیں: حرمین شریفین کى تعمیر، توسیع اور ان کى دیکھ بھال اور رحمان کے معزز مہمانوں اور مسجد رسول صلى اللہ علیہ وسلم کے زائرین کے سب سے بلند خدمات پیش کرنے میں کٹھنائیوں اور مشکلات کو آسان کرنا۔
جنرل نگرانى کمیٹى برائے امور مسجد حرام ومسجد نبوى کا قیام موقر کابینہ کى قرار داد مؤرخہ ۸/اگست ۲۰۲۳ء کے بموجب عمل میں آیا، وہ حرمین شریفین کے لیے بہترین اور اعلى خدمات پیش کرتى ہے، کعبہ شریف کا غلاف تیار کرتى ہے اور ان کے زائرین کے لیے ایسا سازگار ماحول مہیا کرتى ہے، جو ان کے مقام کے شایان شان ہو ا اور ان کے مقام کى تعظیم اور ان کى دیکھ بھال اور اہتمام کے تئیں دانشمند قیادت کى جو آرزوئیں ہیں، وہ پورى ہوں۔
کمیٹى کى خواہش ہے کہ حرمین شریفین کے زائرین کے لیے ان کى عبادت اور مناسک کى ادائیگى کا ایک پرامن پاک اورفائدے مند ماحول مہیا کیا جائے، انسانى صلاحیتوں، ٹیکنالوجى اور کارگر نت نئى شراکتوں کى مدد سے حرمین شریفین کے پیشہ ورانہ پیغام کو عملى جامہ پہنایا جائے، سرکارى اور پرائیوٹ سیکٹروں اور تیسرے سیکٹر کے متعدد شریکوں کے ساتھ کام کیا جائے، تاکہ انہیں کارگر اور معیارى انداز میں اپنے کرداروں کو ادا کرنے کے لائق بنایا جائے، خدمات کو فروغ دینے اور مواقع اور امکانات کو فراہم کرنے کے لیے ان کے ساتھ تعاون وہم آہنگى، اس عمل کو ایک نظام کى طرح جارى رکھنے کے لیے کوشش، سازگار عمل کو پیش کرنے کے لیے نئے شریکوں کا اضافہ، جو نظام کو فروغ دینے اور خدمات کو بہتر کرنے میں مدد دے اورجس سے مقاصد پورے ہوں۔
صدر مجلس انتظامیہ، جنرل کمیٹى برائے امور مسجد حرام ومسجد نبوی
توفیق بن فوزان ربیعہ