مسجد نبوی کی تعمیری نمائش
عمارت مسجد نبوى کى نمائش ایک تہذیبى دریچہ ہے، جو مسجد نبوى اور مختلف ادوار میں اس کى توسیعات کى تاریخ بیان کرتى ہے،اس کا قیام جنرل نگراں کمیٹى برائے امور مسجد حرام ومسجد نبوى کى ایجنسى کى ہدایت پر عمل میں آیا ہے، تاکہ جدید وسائل اور انٹراکٹیو ٹیکنالوجى کى مدد سے مسجد کى عمارت اور اس کى روحانى ومعمارى خصوصیات کو نمایاں کیا جائے، عمارت مسجد نبوى کى نمائش کا قیام مملکت کے وزن ۲۰۳۰ کے مقاصد کے ضمن میں ہوا ہے، تاکہ زائر کے تجربہ کو فروغ دیا جائے اور عمارت مسجد نبوى کے گوشوں اور اس میں پیش کى جانے والى خدمات کو نمایاں کیا جائے۔
نمائش کے مشمولات:
-
توسیعات کى تاریخ: نمائش میں کئى جدید ٹیکنالوجیاں اور زائرین سے انٹراکٹ ہونے والى اسکرین ہیں، جو نبی صلى اللہ علیہ وسلم کے عہد سے شروع ہو کر مختلف اسلامى ادوار سے گزرتے ہوئے بڑى سعودى توسیع تک ہونے والى مسجد نبوى کى توسیعات کے مختلف مراحل کو بیان کرتى ہیں، جن میں صحنوں اور خدمات کى سہولیات کا اضافہ بھى شامل ہے۔
-
وستاویزات اور مخطوطات: ان خطوط کى کاپیاں ہیں، جنہیں نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے بادشاہوں کو بھیجا تھا اور قیمتى مخطوطات ہیں، جو دعوت اسلامی کى تاریخ کے گوشوں کو بیان کرتے ہیں۔
-
ویڈیو پیش کش: ۲۰ منٹ کى دستاویزى فلمیں، جو مسجد نبوى کى تعمیر کى کہانى بیان کرتى ہیں اور ہندسى ومعمارى پہلوؤں اور اس میں خدمات کى سہولیات کو اجاگر کرتى ہیں، جیسے آڈیو سسٹمس، اے سی اور پاور ہاؤس۔
-
تاریخى نوادرات: ایک ہال تاریخى نوادرات کے لیے خاص ہے، جن ۱۴۰۰ سالوں میں مسجد نبوى میں رونما ہونے والى تبدیلى وترقى کے مراحل کى نمائندگى کرتے ہیں۔
نمائش کے مقاصد:
-
اسلامى تعمیر کى جمالیات اورپورى تاریخ میں مسجد نبوى پر مسلمانوں کى توجہ کے تئیں تقافتى شعور کو فروغ دینا۔
-
زائرین کو مسجد نبوى کے نشانات، جیسے منبر، محراب، گنبد، دروازے، مینارے سے متعارف کرانا، نیز رحمن کے مہمان زائرین کے لیے پیش کى جانے والى خدمات کو اجاگر کرنا ہے۔
زیارت کے اوقات اور اس کى جگہ:
-
محل وقوع: مسجد نبوى کے جنوب میں ۲۲۰۰ میٹر مربع کے رقبے پر۔ Prophet's Mosque Building Exhibition - Google Maps
-
اوقات: روزانہ فجر ۴ بجے سے شام ۱۰ بجے تک۔
-
بکنگ: نمائش کے سامنے ٹکٹ کاؤنٹر سے داخل ہونے کا ٹکٹ خریدا جاسکتا ہے۔
-
زبانیں: مواد کو متخصص رہنماؤں اور انٹراکٹیو اسکرینوں کى مدد سے ۱۲ زبانوں میں پیش کیا جاتا ہے۔
زائرین کے لیے ہدایات:
-
مقررہ وقت میں حاضرى کى پأبندى۔
-
نمائش کے اسباب وسامان کى حفاظت۔ مسجد کے اندر اور اس کے صحنوں میں تصویر لینے سے بچنا۔
مسجد نبوى کى نمائش ایک ایسا روحانى ومعمارى سفر ہے جو اسلامى تہذیب کى خوبصورتى اور تخلیقیت کو اجاگر کرتا ہے اور جدید معیارى دیکھ ریکھ سے پر تاریخى داستانوں کے ذریعہ زائرین کے تجربہ کو فروغ دیتا ہے۔