روضہ شریفہ:
"روضہ شریفہ : نبی صلى اللہ علیہ وسلم کے گھر، یعنى عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر اور منبر شریف کے درمیان واقع مبارک جگہ کو کہا جاتا ہے،نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "میرے گھر اور میرى منبر کے درمیان جنت کى کیاریوں میں سے ایک کیارى ہے"۔
مؤرخین نے مسجد نبوى شریف کى دستاویزى حیثیت متعین کرتے وقت اسی فرمان پر اعتماد کیا۔
روضہ شریفہ کے حدود:
-
مشرق سے: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا گھر
-
مغرب سے: منبر شریف
-
جنوب سے: قبلہ
-
شمال سے: عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے آخرى سرے کے برابر والى لکیر۔
روضہ شریفہ کا کل رقبہ تقریبا ۳۳۰ میٹر مربع ہے، لمائى ۲۲ میٹر، لمبائى ۱۵ میٹر۔
روضہ شریفہ میں نماز کى فضیلت:
روضہ شریفہ میں نماز افضل ترین عبادات میں سے ہے، اس لیے مسجد نبوى کے زائرین یہاں نوافل ادا کرنے کى کوشش کرتے ہیں، کیوں کہ یہ مسجد نبوى کے کسى بھى حصے سے افضل ہے، مگر فرض نماز کى ادائیگى پہلى صف میں افضل ہے، گرچہ وہ وہ روضہ سے باہر ہو، ابن القاسم نے کہا: " آپ صلى اللہ علیہ وسلم کى مسجد میں نماز کے لیے سب سے اچھى جگہ نفل نماز کے لیے ستون مخلق یعنى روضہ اور فرض نماز کے لیے پہلى صف ہے"۔
روضہ شریفہ میں نماز کا نظم ونسق:
چوں کہ روضہ شریفہ کا رقبہ محدود ہے اور اس کے لیے بڑا ہجوم ہوتا ہے، اس لیے اس کى زیارت کے لیے "نسک" ایپ" پر پیشگى بکنگ ضرروى ہے، تاکہ زائرین کى زیادہ سے زیادہ تعداد وہاں نماز ادا کرسکے۔
روضہ شریفہ کى زیارت کے اوقات:
مردوں کے لیے:
-
پہلا دورانیہ: صبح ۱۲:۳۰ سے نماز فجر تک
-
دوسرا دورانیہ: ظہر ۱۲:۳۰ سے عشاء کى نماز تک (لگاتار)
خواتین کے لیے:
-
پہلا دورانیہ: صبح ۵:۳۰ سے صبح ۱۱:۰۰ تک
-
دوسرا دورانیہ: رات ۹:۳۰ سے ۱۲:۰۰ رات تک
نمبروں میں روضہ:
-
سال ۲۰۲۴ کے دوران ایک کڑور سے زیادہ زائرین روضہ شریفہ میں نماز پڑھ سکے، جن میں سے: ۵،۵۸۳،۸۸۵ مرد اور ۴،۷۲۶،۲۴۷ خواتین
-
روضہ میں داخل ہونے سے پہلے انتظار کى اوسط مدت: ۲۰ منٹ
-
زائرین کى یومیہ تعداد ۴۸ ہزار تک پہنچتى ہے
-
آگاہى کے پروگرام ۱۱ زبانوں میں جارى رکھے گئے۔
اس جگہ نماز مسجد نبوى شریف میں عبادت کے نمایاں ترین مظاہر میں شمار کى جاتى ہے اور اس میں مکان کى فضیلت اور عبادت کى برکت اکٹھا ہوجاتى ہیں"۔