مسجد الحرام میں خوشبو اور بخور (صندل وغیرہ سے دھونی کرنا)

 

نوازش اور روحانیت سے بھرپور خدمات

1446ھ کے آغاز سے لے کر جمادی الاول کے وسط تک، مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کے لیے جنرل کمیٹی، جس کی نمائندگی مسجد الحرام کی خوشبو سے متعلقہ انتظامیہ کرتی ہے، زائرین کو آرام دہ اور روحانی ماحول فراہم کرنے کے لیے مسجد الحرام کو خوشبو اور بخور سے معطر کرنے کی اپنی کوششوں میں مزید اضافہ کر رہی ہے ۔

خوشبو اور بخور کے اعداد و شمار

  • اعلیٰ معیار کے بخور: 84,732 کلوگرام سے زائد قدرتی بخور استعمال کیا گیا، جسے خاص طور پر منتخب کیا گیا تاکہ یہ ایسی روحانی خوشبو فراہم کرے جو اس مقدس مقام کے شایانِ شان ہو۔"

  • اعلیٰ درجے کے عطور: اعلیٰ معیار کے عطور کی 250 ملی لیٹر والی 567 بوتلیں استعمال کی گئں۔

  • عطر کعبہ: 1032 تولہ عمدہ عطر کعبہ کا استعمال کیا گیا تاکہ اس مقام کی شان وشوکت اور تقدس برقرار رہے۔

  • عنبر اور گلاب کا عطر (زائرین کا عطر): 764 اور نصف تولہ عنبر اور گلاب کا عطر استعمال کیا گیا۔

  • مسجد الحرام کے خوشبو دار ایئر فریشنر: مسجد الحرام اور اس کے صحنوں کے مختلف مقامات میں  35,052 لیٹر خوشبو دار ایئر فریشنر کا استعمال کیا گیا۔

  • مستقل ایئر فریشنر مشینیں: 244 مستقل خوشبو دار ایئر فریشنر مشینیں نصب کی گئی ہیں، جو مسجد کے ہر کونے میں خوشبو پھیلاتی ہیں۔

  • روزمرہ خوشبو پھیلانے والی مشینیں: اوسطاً 20 خوشبو پھیلانے والی مشینیں روزانہ استعمال کی جاتی ہیں، جو خاص طور پر خوشبو کے متوازن اور موثر پھیلاؤ کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

مقدس مقامات کی خصوصی دیکھ بھال:

مقدس مقامات کی خوشبو کو اعلیٰ معیار کے مطابق رکھنے کے لیے کئی دیکھ بھال کے متعدد کام کیے گئے:

  • حجر اسود کی خوشبو: ہر نماز سے پہلے حجر اسود کو ایک چوتھائی تولہ اعلیٰ معیار عود (صندل) کا عطر لگایا جاتا ہے۔

  • ملتزم اور رکن یمانی کی خوشبو: ہر نماز سے پہلے ملتزم اور رکن یمانی دونوں کو ایک تولہ  عنبر اور گلاب کا عطر لگایا جاتا ہے۔

  • مسجد حرام کی بخور: مسجد حرام کو کی دستی آلات کے ذریعہ عود کے پاؤڈر اور اس کے ٹکڑوں کی دھونی دی جاتی ہے تاکہ جگہ کو ایک خاص روحانی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

  • دروازوں پر زائرین کو خوشبو لگانا: مسجد الحرام کے اندر نماز کے لئے داخل ہونے کے مخصوص راستوں پر زائرین کو اسپرے کے ذریعے خوشبو لگائی جاتی ہے، جبکہ احرام والوں سے گریز کیا جاتا ہے۔

  • عنبر اور گلاب کی خوشبو زائرین کے لیے: مسجد الحرام کے دروازوں پر زائرین کو عنبر اور گلاب کی خوشبو لگائی جاتی ہے۔

  • مسجد الحرام کو معطر رکھنا: پو رے دن عطر بیز آلات کے ذریعے مسجد الحرام کے تمام حصوں کو معطر رکھا جاتا ہے۔

  • عطر بیز مشینوں کی نگرانی: عطر بیز مشینوں کے کام کی نگرانی کی جاتی ہے تاکہ خوشبو کو مسجد الحرام میں ہر جگہ یکساں اور مؤثر انداز میں پھیلانے کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ تمام کوششیں آپس میں مل کر زائرین کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرتی ہیں جو ان کی روحانیت کو تقویت دیتی ہیں اور انہیں عبادات کو پاکیزگی اور دیکھ بھال کے ماحول میں ادا کرنے میں مدد دیتی ہیں۔