مسجد نبوی میں میدانی خدمتیں

 

مسجد نبوی میں میدانی خدمتیں

میڈیکل سینٹر

مسجد نبوى کے زائرین کے لیے جامع خدمات پیش کرنے اور مملکت کے وزن ۲۰۳۰ کے مطابق نظام عمل کو فروغ دینے کے تئیں ایجنسى برائے امور مسجد نبوى     کى فکر مندى کے تحت یہ کوشش کى جارہى ہیں، جو  رحمن کے مہمانوں کى صحت اور سلامتى پر مملکت کى توجہ کو اجاگر  کرتى ہیں، اس لیے چوبیس گھنٹے کام کرنے والے ایسے ترقى یافتہ میڈیکل سینٹر فراہم کیے گئے ہیں، جو جدید ترین ٹیکنالوجى اور اسپیشل ٹیم سے لیس ہیں، تاکہ حج اور عمرہ کرنے والوں کے لیے ایسى جامع خدمت اور دیکھ بھال   کو یقینى بنایا جائے، جس سے وہ اپنے مناسک کى ادائیگى اطمینان اور آرام سے کر سکیں۔

مسجد نبوى میں ان سینٹروں کا محل وقوع:

  • میڈیکل سینٹر ، جبریل دروازہ نمبر ۳۵۵

  • صافیہ میڈیکل سینٹر، دروازہ نمبر ۳۰۵

 

 

مسجد نبوى میں بچوں کى مہمان نوازى کے سینٹر کى خدمت:

کمیٹى برائے امور حرمین مسجد نبوى کے آرام کے لیے جو جامع ماحول فراہم کرنے کى کوشش کرتى ہے ، اس کے تحت بچوں کى مہمان نوازى کا سینٹر اسپیشل ٹیم کى نگرانى میں بچوں کے لیے  تفریحى اور معلوماتى ماحول مہیا کرتا ہے۔

سینٹر کے مقاصد:

  • بچوں کا استقبال اور ان کى مہمان نوازى اور آرام دہ ماحوال میں ان کى دیکھ بھال، تاکہ ان کے اقرباء آسانى سے عبادت ادا کرسکیں۔

  • تعلیمى اور ثقافتى  پروگرام اور تفریحى سرگرمیاں پیش کرنا، جن سے بچوں کے اندر حسى، سماجى، عقلى اور جسمانى صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے اور ان کى عمر کے مطابق دینى اقدار ان میں راسخ کیے جائیں۔

  • مسجد نبوى کے زائرین کے لیے پیش کى جانے والى خدمات کے معیار کو بلند کرنا۔

سینٹر کے ریکارڈس:

  • دورانیہ: ۲۲ اگست  ۲۰۲۴ء سے ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۴ ء تک۔

  • استفادہ کرنے والے بچوں کى تعداد: ۶،۳۳۷

  • ممالک کى تعداد: ۶۵ مختلف ممالک

سینٹر کا محل وقوع:

مسجد نبوى، شمال مشرقى جانب، صحنوں سے نکلنے والے راستے (۳۳۹-۳۴۰) کے درمیان

یہ پروجیکٹ رحمن کے مہمانوں کے لیے جامع دیکھ بھال  مہیا کرنے کے سلسلے میں مسجد نبوى کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے  تیار کیا گیا ہے۔

رضاکانہ خدمات:

جنرل نگراں کمیٹى برائے امور مسجد حرام ومسجد نبوى ادارہ عمومى برائے رضاکارانہ کام کے ذریعہ رضاکارانہ کاموں  کو منظم ومنضبط کرنے پر بڑى توجہ دیتى ہے،  تاکہ مسجد نبوى اور اس کے صحنوں میں زائرین کے لیے  پیش کى جانے والى خدمات کو تقویت بہم پہنچائى جا سکے۔

نمایاں ترین کوششیں اور پروگرام:

  • رضاکاروں کا رجسٹریشن اور ان کى تقسیم: رضاکاروں کے کاموں  کى تقسیم کى  نگرانى،  اس میں ہجوم کو منظم   کرنا، افطارى پیش کرنا اور بزرگوں کى خدمت کرنا بھى شامل ہے۔

  • صحت کى حفاظت:سعودى  ریڈ کریسنٹ  اٹھارٹى کى ٹیم  کے تعاون سے میڈیکل خدمات اور ابتدائى طبى امداد پیش کى جاتى ہیں، ناگہانى حالات  کو  اسپتالوں تک پہنچایا جاتا ہے، نیز ماسک پہننے جیسے صحت سے متعلق  تدابیر کى پابندى کى اہمیت سے زائرین کو رو شناس کرایا جاتا ہے۔

  • خدمات کو آسان بنانا: مسجد نبوى کے اندر  تمام ضرورتوں اور ضرورى تعلمیات کى فراہمى کو یقینى بنانا، جس سے زائرین اور نمازیوں کو آرام واطمینان کے ساتھ اپنى عبادت کى  ادائیگى میں آسانى ہو۔

کوششوں کا پیغام:

مسجد نبوى کے زائرین کے لیے افضل ترین خدمات اور سہولتیں پیش کرنے اور انسانى ورضاکارانہ اقدار کے فروغ کو یقینى  بنانے  کے سلسلے میں خادم حرمین شریفین اور ان کے ولى عہد کى جو ہدایات   ہیں، یہ پروگرام کمیٹى کى طرف سے انہیں بروئے کار لانے کى  خواہش کا نتیجہ ہیں۔