مسجد حرام میں میدانی خدمتیں

 

مسجد حرام میں میدانی خدمتیں 

السنہ و ترجمہ خدمت

مسجد حرام میں خدمات برائے السنہ و ترجمہ اسلام کے پیغام کو متعدد زبانوں میں پھیلانے کے لیے ایک ہمہ گير نظام پیش کرتا ہے ۔ ان خدمات میں مسجد حرام کے خطبوں کا ڈیجیٹل نشریہ اور منارۃ الحرمین اور ایف ایم فریکوئنسی کے ذریعہ دس زبانوں میں براہ راست ان کا ترجمہ نشر کرنا بھی ہے ساتھ ہی خطبوں اور صوتی پروگراموں کے  اعلا معیار کا آرکائیو بھی ہے ۔

اسی طرح پچاس زبانوں میں زائرین کی رہنمائی اور مسجد حرام کے نشانات و خدمات سے انہیں متعارف کرانے کے لیے مکانی اور ثقافتی رہنمائی کی خدمت بھی مہیا کی جاتی ہے ۔ ان خدمتوں میں ہیڈ فون  تقسیم کیے جاتے ہیں ،رہنمائی کرنے والے ڈیجیٹل کارڈ دیے جاتے ہیں جن وہ لنکس ہوتے ہیں جن سے الیکٹرانک خدمات تک پہنچنا آسان ہوتا ہے جیسے خطبوں اور دروس کا براہ راست ترجمہ۔

ان کے علاوہ ترجمہ تخصصیہ مسجد حرام میں  کتابوں ، کتابچوں ، رہنمائی کرنے والی تختیوں اور الکٹرانک اسکرینس کے ترجمے کا بھی اہمتام کرتا ہے جس سے ہمہ گير تجربہ حاصل ہوتا ہے اور زائرین اسلامی پیغام اور حرم کی خدمات کو سمجھ پاتے ہیں ۔

 

مسجد حرام میں سامانوں کی حفاظت کی خدمت

اللہ کے مہانوں کی راحت اور ان کی عبادتوں کی آسانی کے لیے مسجد حرام سامانوں کی حفاظت کی خدمت مہیا کرتی ہےتاکہ ذاتی سامانوں کو ڈھونے کی مشقت کے بغیر عبادت ادا کی جاسکے ۔

  خدمت کی جگہیں :

  • مشرقی صحن میں مکہ مکرمہ کتب خانہ کے بغل میں

  • گیٹ نمبر 64 کے سامنے ، مغربی صحن کے دروازے کے پاس (شبیکہ)

مہمان کے لیے ہدایتیں :

  • اپنے سامانوں کو آسانی سے واپس لینے کے لیے حفاظتی رسید کو محفوظ رکھیں ۔

  • ممنوع اور قیمتی چيزیں نہ رکھیں

  • تھیلوں میں سامان  قبول کرنے کی اجازت نہیں

  • چار گھنٹوں سے زیادہ بیگ نہ چھوڑیں

  • شرط ہے کہ بیگ سات 7 کیلو سے زيادہ نہ ہو۔

افتاء کی خدمت

دنیا کے تمام کونوں سے مسلمان مسجد حرام کا قصد کرتے ہيں ،وہ عبادتوں اور مناسک کی ادائے گی کے لیے آتے ہیں اور تاکہ وہ درست طریقےسے عبادت کرسکیں، زائرین اور عمرہ کرنے والوں کے  لیے سوالات کے جوابات اورافتاء کی خدمت مہیا  کی گئی ہے ۔

یہ خدمتیں مسجد حرام کے اندر دس مقامات پر پھیلی ہوئی ہیں اور سات کیبن اس کے صحنوں میں ہیں اور مقصد یہ ہے کہ زائرین کو مناسک کے احکام سے آگاہ کیا جائے ۔ اس ذمہ داری کو 75 علماء ادا کرتے ہيں ، اس کے علاوہ ٹیلی فونک استفسارات کے لیے دفاتر خاص کیے گئے ہیں جو دو ٹال فری نمبر پر آنے والے استفسارات کا جواب دیتے ہیں ۔ وہ نمبر ہیں 80012224 اور 80012221

زائرین مختلف دینی مسائل میں علماء اور مشائخ کی ہدایتوں سے استفادہ کرسکتے ہيں ۔اسی طرح نئے طرز پر  رہنما روبوٹ افتاء سروس پیش کرتا ہے  اور درست طریقے سے مناسک کی ادائے گی کی کیفیت سے متعارف کراتا ہے اور یہ متعدد خواتین کی نماز گاہوں میں مہیا ہیں ، یہ خدمت گیارہ زبانوں میں پیش کی جارہی ہے تاکہ آسانی اورسہولت کے ساتھ زیارت کرنے والیاں اپنی عبادت اد اکرسکیں ۔

نقل وحرکت کی خدمت

جنرل بورڈ برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی کوشش کرتا ہے کہ مسجد حرام کے زائرین کی نقل وحرکت آسان ہو ، وہ مفت الیکٹرانک وہیل چيئر فراہم کرتا ہے جو آسانی اور سہولت کے ساتھ انہیں عبادت کی ادائے گی میں مدد دیتی ہیں ۔ بورڈ نے 5000 پانچ ہزار عام وہیل چيئر مہیا کی ہیں ، ساتھ ہی 6000 چھ ہزار وہیل چيئر چلانے والے لوگوں کو ضروری شرطوں کی تکمیل کے بعد  کام کا پرمیشن دیا ہے ، ساتھ ہی چوبیس گھنٹے خدمت کے معیار کی نگرانی کرتا ہے ۔

مسجد حرام میں الکٹرانک اور دستی وہیل چيئر نیز وہیل چيئر چلانے والوں کے لیے متعدد مقامات خاص کیے گئے ہیں جیسے جنوبی ، مغربی اور مشرقی صحن اس کے علاوہ متعین مقامات پر گولف گاڑیاں بھی موجود ہیں جیسے اجیاد کا داخلی پل ، شبیکہ(شبیکہ پل کے بغل میں ) ۔ یہ خدمتیں  زائرین کے لیے راحت پہنچانے کے بورڈ کے اہتمام کا حصہ سمجھی جاتی ہیں بطور خاص سن رسیدہ بزرگوں اور معذور افراد کے لیے اور حج اور عمرہ کے موسموں میں طواف و سعی کو آسان بنانے کے لیے کام کرتی ہیں، اسی طرح مسجد حرام کے اطراف میں پھیلے ہوئے ڈیجیل اسکرینس اوررہنما تختیاں حاجیوں کی وہیل چيئر کی جگہوں کی طرف رہنمائی کرنے میں کردار ادا کرتی ہيں جس سےبھیڑ کم ہوتی ہے اور مقدس مقامات میں نقل و حرکت آسان ہوتی ہے ۔

مصاحف کے ترجمے کی خدمت

عبادت کی ادائے گی کی آسانی اور قرآن کریم کے معانی  کے فہم  کی کوشش میں مسجد حرام متعدد عالمی زبانوں میں مصحف کے ترجمے کی خدمت پیش کرتی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ مسجد حرام میں ہوتے ہوئے زائرین قرآن کریم کی تلاوت کرسکیں اور اپنی زبان میں اس پر تدبر کرسکیں جس سے  ان کے روحانی تجربے کو فروغ ملتا ہے اور قرآن کریم کی تعلیمات کی گہری فہم انہيں حاصل ہوتی ہے ۔مہیا کیے گئے مصاحف مسجد حرام کے لیے وقف تصور کیے جاتے ہیں  اور ان کا مسجد حرام سے نکالنا جائز نہيں ۔

ایمرجنسی سنٹر سروس

اللہ کے مہمانوں کی سلامتی اور راحت کو یقینی بنانے کےلیے مسجد حرام کا ایمرجنسی سینٹر ہمہ گير طبی خدمات مہیا کرتا ہے تاکہ ایمرجنسی صورت حال کے ساتھ تیزی اور قدرت  سے نپٹا جاسکے ۔

ایمرجنسی سنٹر کی جگہیں :

  • حرم ایمرجنسی سینٹر نمبر 1 : یہ شاہ فہد توسیع کی منزل پر گیٹ نمبر 88 کے بغل میں واقع ہے ۔

  • حرم ایمرجنسی سینٹر نمبر 3 : یہ سعودی دالان میں باب اسماعیل کے بغل میں جنازے کی نماز پڑھنے کی جگہ کے قریب واقع ہے ۔

  • حرم ایمرجنسی سینٹر نمبر 4: یہ سعودی دالان میں پہلی منزل پر اجیاد پل کے بغل میں واقع ہے ۔

یہ سنٹرس مسجد حرام کے اندر اور اس کی صحنوں میں ایمرجنسی صورت حال کےفوری ٹریٹمنٹ پیش کرنے کے لیے کام کرتے ہيں اور چوبیس گھنٹے اللہ کے مہمانوں کو میڈیکل کیئر مہیا کرتے ہيں ۔