کمیٹى کا مختصر تعارف

 

کمیٹى  کا تعارف اور اس کا قیام:

یہ "جنرل مستقل کمیٹى ہے، جسے معتبر تشخص اور مالیاتی اور انتظامى استقلال حاصل ہے اور تنظیمى اعتبار سے بادشاہ سے منسلک ہے"، یہ مسجد حرام ومسجد نبوى سے جڑے  آپریشن، اصلاح ومرمت اور ترقى کے کاموں  کى  دیکھ بھال کرتى ہے، تاکہ نمازیوں، زائرین اور رحمان کے مہمانوں کى خدمت کے لیے مسجد حرام ومسجد نبوى  کى دیکھ بھال کو اعلا  ترین معیار تک پہنچایا جائے، اس کمیٹى کا قیام تبدیلى کى قرار داد نمبر (۶۱) مؤرخہ ۲۱/۰۱/۱۴۴۵ کے بموجب عمل میں آیا۔

بنیادى مقصد:

مسجد حرام ومسجد نبوى میں پیش کى جانے والى خدمات کے معیار کو بلند کرنا، جس سے ان کے زائرین عبادات اور شعائر کى ادائیگى آسانى وسہولت اور سکون واطمینان سے کرسکیں۔

صدر مجلس انتظامیہ:

جنرل نگران کمیٹى برائے  امور مسجد حرام ومسجد نبوی کى صدارت انتظامیہ کى کرسى پر عزت مآب ڈاکٹر توفیق بن فوزان ربیعہ  فائز ہیں، وہ  انتظامیہ میں لمبا تجربہ رکھنے والى قائدانہ شخصیت  کے مالک ہیں ،  اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قیادت جنرل نگراں کمیٹى  برائے امور مسجد حرام ومسجد نبوى کے مقاصد  کے حصول کو یقینى بنانے کے لیے با صلاحیت  شخصیات کے انتخاب  کى حریص ہے۔

کمیٹى  کى تنظیمى ترتیبات:

-مسجد حرام ومسجد نبوى کے اندر زائرین کے لیے تمام خدمات کو تیار کرنا۔

-کعبہ شریف سے جڑى ہر چیز کى نگرانى کرنا، جس میں کعبہ کا غلاف، اس کى اصلاح ومرمت اور اس کى حفاظت  بھى ہے۔

-مسجد حرام ومسجد نبوى  کے ان اوقاف کا انتظام وانصرام جن کى نگرانى کا ذمہ کمیٹى کو دیا گیا ہے، بغیر اس کے کہ  اوقاف کى جنرل کمیٹى کے اختیارات  اور وقف کرنے والوں کے شرائط میں دخل انداز کى جائے۔

-مسجد حرام ومسجد نبوى سے جڑے آپریشن، اصلاح ومرمت اور ترقی وتوسیع کے تمام کاموں کى نگرانى۔

-مسجد حرام ومسجد نبوى سے جڑے ترجمہ کے تمام کاموں کى نگرانى، بغیر اس کے کہ متعلقہ اداروں کے اختیارات میں دخل اندازى کى جائے۔

-مسجد حرام ومسجد نبوى کے اندر امور مصاحف کى نگرانى۔

-مسجد حرام ومسجد نبوى  میں داخل ہونے اور نکلنے  میں نقل وحرکت  کو منظم کرنا، مسجد حرام کے اندر رئاسہ برائے مذہبى امور کى طرف سے لائسنس یافتہ طواف کرانے والوں   کى موجودگى کو منظم کرنا اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے ضرورى حفاظتى تدابیر  اختیار کرنا۔

-متعلقہ اداروں کے تعاون سے مسجد حرام ومسجد نبوى میں رضاکارانہ کاموں کى نگرانى کرنا، جس میں زائرین کے لیے پیش کى جانے والى مختلف  خدمات شامل ہیں، بغیر اس کے کہ متعلقہ نظاموں    کے تقاضوں میں کوئى خلل پیدا کیا جائے۔

-مسجد حرام ومسجد نبوى کے تعمیراتى منصوبوں کى پلاننگ اور ڈیزائننگ اور ان کے نفاذ کى نگرانى۔

-کوئى بھى ذمہ دارى یا اختیار جو نظاموں، فرامین اور تعلیمات کے بموجب کمیٹى کے سپرد کیا جائے۔