مسجد نبوی میں خوشبو و بخور

 

مسجد نبوی میں خوشبو و بخور

سال 2024 کے آغاز سے، مسجد نبوی اور مسجد حرام کے امور کی دیکھ ریکھ کے جنرل بورڈ کی ایجنسی کے زير اہتمام ، مسجد نبوی کے زائرین کی خدمت کے لیے خلوص اور لگن سے بھرا ایک روزانہ کا سفر شروع کیا گیا ہےجو اس مبارک مسجد کے شایان شان اہتمام و عنایت کی گہرائی کا مظہر ہے اور جس کی نمائندگی اس عظیم کام کے ساتھ مسجد نبوی میں خوشبو لگانے والا ادارہ کرتا ہے ۔ مسجد نبوی کے گوشوں میں خوشبو اور بخور کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے تاکہ یہ سکینت و روحانیت کی آماجگاہ ہو اور اس مقام کی عظمت اور قداست کےساتھ زائرین کا استقبال کیا جائے ۔
سخاوت اور خوشبو سے پرکاوشیں :

سال 2024 کے پہلے دن سے دسمبر کے وسط تک بہت سی کوششیں کی گئیں جنہوں نے مسجد نبوی کے ماحول کو ایک مخصوص حسی اور روحانی تجربہ بنا دیا:

  • شاندار بخور: 112،506 کیلوگرام اعلا ترین قدرتی بخور استعمال ہوچکا ہے جسے بڑی توجہ سے منتخب کیا گيا کہ اس میں عود کی اصالت بھی ہو اور روحانیت بھی برقرار رہے ۔
  •  شاندار عطر: تقریبا 639 لٹر اعلا معیار کی عطر استعمال کی گئی ۔
  • شاندار عود تیل : 705 تولہ تیل استعمال کیا گيا جو 8،5 کے برابر ہے کہ عود اعلا معیار اور استقبال کا عنوان ہو ۔
  • بخور کے چھڑکاؤ کے چکر : مسجد نبوی میں 3109 بخور کے چھڑکاؤ کے چکر لگائے گئے جس نے ہر ایک کونے کو  خوشبو سے بھر دیا۔
  • عطر کے چھڑکاؤ کے چکر: زائرین پر براہ راست عطر کے چھڑکاؤ کے لیے 2881 چکرلگائے گئے :
  • استفادہ کنندگان: 2146924 سے زیادہ زائرین کا عطر سے استقبال کیا گیا تاکہ وہ عطربیز جھونکوں کے ساتھ اپنی عبادت شروع کریں جس سے سکینت و روحانیت کی فضا مضبوط ہو ۔
  • روزانہ بخور جلانا: ادارے نے روزانہ کی شرح سے  8 بخور جلانے والے آلے کا استعمال کیا  جو توجہ سے بنائے گئے ہیں جن سے ارتقاء اور امتیاز منعکس ہو۔

ایسی توجہ جو روحانیت اور خوب صورتی کا مظہر ہے

مسجد نبوی کے ہر کونے میں اور ہر نماز سے قبل ، پیتل والے مخصوص خوشبو کے چھڑکاؤ کے آلات گھومتے ہیں جن میں شاندار قدرتی عود کی بہترین قسمیں ہوتی ہیں ، مسجد نبوی اور اس کے صحنوں میں خوشبو چھڑکتی ہيں اور مسجد نبوی کے دروازوں پر ، بہترین خوشبو کے ساتھ زائرین کے استقبال کے لیے ایک ٹیم تیار کھڑی رہتی ہے جس میں ممتاز عطروں سے لے کر عود ، عنبر اور گلاب کے تیل ہوتے ہیں تاکہ زائرین منفرد روحانی تجربے سے محظوظ ہوں ۔

یہ کاوشیں صرف روزانہ کے اعمال نہیں ہیں ، بلکہ یہ محبت و وفا کا پیغام ہے ایک ایسے مقام کا جس کے اندر مقدس ترین معانی پائے جاتے ہیں اور زائرین کے استقبال کا پیغام ہے جو ایمان سے معمور دل کے ساتھ آئے ہیں کہ ان روحانی تجربہ ایسی خوشبو سے مکمل ہو مقام کی روحانیت و قداست کے مطابق ہو ۔